تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے محکمہ زراعت و امدادباہمی میں مخلوعہ اگریکلچر آفسر کی 148جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 10جنوری سے ہوگااور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30جنوری 2023 مقررہے۔جبکہ امتحان اپریل 2023میں منعقد کیاجاسکتا ہے۔معروضی سوالات پر مبنی امتحان (سی بی آرٹی)کمپوٹراساسی تقرراتی ٹسٹ یا اوایم آر شیٹ کے ذریعہ منعقد کیاجائے گا۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
اگریکلچرآفسر؛ ملٹی زون۔ون۔100
اگریکلچرآفسر؛ ملٹی زون۔ٹو۔48
تعلیمی قابلیت: امیدوار انڈین کونسل آف اگریکلچرریسرچ سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلرآف سائنس ان اگریکلچر/بی ایس سی (آنرس) اگریکلچرکامیاب ہوں۔
حدعمر: امیدوار کی عمرکم سے کم 18سال ہونی چاہئے،(یکم جولائی 2004کے بعد پیدا نہ ہو۔)
امیدوار کی عمرزیادہ سے زیادہ 44سال ہونی چاہئے،(2جولائی 1978سے قبل پیدا نہ ہو۔)
حدعمر میں رعایت: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین(سوائے آرٹی سی اور میونسپلٹیز) تمام کو 5 سال اور ایکس سرویس مین کو 3 سال، این سی سی انسٹرکٹرکو 3سال اور ایس سی، ایس ٹی،بی سیزاور ای ڈبلیوایس کو 5 سال، جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 51,320-1,27,310
اپلیکیشن فیس: اپلیکیشن پروسیسنگ فیس کے طور پر 200روپے ادا کرناہوگا۔
امتحانی فیس: سبھی امیدواروں کو امتحانی فیس 120 روپے ادا کرنا ہوگا۔جبکہ بیروزگار امیدواروں کو امتحانی فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://www.tspsc.gov.in