FOOD SAFETY OFFICER

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرکی مخلوعہ 1540جائیدادوں پرتقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز 29ستمبر 2022سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15اکٹوبر2022 مقررہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
محکمہ پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ(مشن بھگیرتا):  اسسٹنٹ انجینئر(سیول)۔302
محکمہ پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ:  اسسٹنٹ انجینئر(سیول)۔211
محکمہ بلدی نظم ونسق اور شہری ترقیات:  اسسٹنٹ انجینئر(سیول)۔147
محکمہ قبائلی بہبود(ٹرائبل ویلفیر)َ:  اسسٹنٹ انجینئر(سیول)۔15
محکمہ آبپاشی اور سی اے ڈی:  اسسٹنٹ انجینئر(الیکٹریکل)704
محکمہ آبپاشی اور سی اے ڈی(جی ڈبلیوڈی):  اسسٹنٹ انجینئر(میکانیکل)۔03
محکمہ عمارات وشواع:  اسسٹنٹ انجینئر(سیول)۔145
محکمہ عمارات وشوارع:  اسسٹنٹ انجینئر(الیکٹریکل)۔145
تعلیمی قابلیت:  سیول انجینئر کی جائیدادوں کیلئے امیدوارکسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارہ سے بیچلرس ڈگری سیول انجینئرنگ کامیاب ہوں۔
الیکٹریکل انجینئر کی جائیدادوں کیلئے امیدوارکسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارہ سے بیچلرس ڈگری ان الیکٹریکل انجینئرنگ یا الیکٹریکل اینڈالیکٹرانکس کامیاب ہوں۔
میکانیکل انجینئرنگ کی جائیدادوں کیلئے امیدوارکسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یاادارہ سے بیچلرس ڈگری ان میکانیکل انجینئرنگ کامیاب ہوں۔
اگریکلچرل انجینئرنگ کی جائیدادوں کیلئے امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یاادارہ سے بیچلرس ڈگری اگریکلچرانجینئرنگ کامیاب ہوں۔
حدعمر:   امیدوار کی عمر کم ازکم  18سال اور زیادہ سے زیادہ 44 سال ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: 1,33,630 -54220
مزید تفصیلات کیلئے ٹی ایس پی سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔