ریاست تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیوں عثمانیہ، تلنگانہ، مہاتماگاندھی، کاکتیہ، ستاواہانہ، پالمور اور تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالیم (ویمنس یونیورسٹی) اور ان سے ملحقہ ڈگری کالجوں میں ڈگری کورسس B.A,B.Sc.,B.Com/B.Com(Voc)/B.Com(Hons),/BSW/BBA/BBM/BCA
میں داخلے جاری ہیں۔ ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں ایڈوانس سپلمنٹری امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا کو موقع دیا جارہا ہے۔ تیسرے مرحلہ کیلئے400روپئے رجسٹریشن فیس مقرر ہے۔ کالج اور کورسس کا انتخاب کرنے کی 29 اگست سے 12 ستمبر تک سہولت دی گئی ہے۔ محفوظ زمروں کے امیدواروں کی اسنادات کی جانچ 9 ستمبر کو کی جائے گی۔جبکہ 16 ستمبر کو تیسرے مرحلہ کی نشستیں تخصیص کرکے فہرست جاری کی جائے گی اور طلبا کو 16 ستمبر سے 22 ستمبر تک آن لائن رپورٹنگ کرنا ہوگا۔
دوسری جانب 16 ستمبر تا 22ستمبر تک پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے طلبہ کو متعلقہ کالجوں میں رپورٹنگ کرنا لازمی ہے۔23 ستمبر سے 30 ستمبر تک کالجوں میں طلبہ کیلئے تعارفی سیشنس منعقد ہوں گے اور یکم اکٹوبر سے باقاعدہ طور پر پہلے سمسٹر کے کلاسس کا آغاز ہوگا۔
ڈگری کورسس میں داخلوں کیلئے طلبا کو ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ کی سرکاری ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانا ضروری ہے اور درخواست فارم میں موبائل نمبر اور آدھار نمبر درج کرنا ہوگا۔
مزید تفصیلات درجہ ذیل ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔
https://dost.cgg.gov.in