FOOD SAFETY OFFICER

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ ۔I کے پریلیمنری امتحان کے نتائج جاری کئے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 16اکٹوبر2022 کو گروپ۔I کی 503 جائیدادوں کے لئے پریلیمنری امتحان منعقد کیا تھا۔

واضح رہیکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے چند دن قبل تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو گروپ ون کے نتائج کی اجرائی کے لئے ہری جھنڈی دکھائی تھی جس کے پیش نظر ٹی ایس پی ایس نے جمعہ کی شب نتائج جاری کئے۔ مقامی تنازعہ کو لیکر نتائج کی عدم اجرائی کو ہائی کورٹ نے غیر مناسب قرار دیا اور مقدمہ زیر دوراں رہنے کے باوجود نتائج جاری کرنے کی کمیشن کو ہدایت دی۔

گروپ۔I مین امتحان کے لیے 1:50 کے تناسب سے 25,050 کا انتخاب کیا گیا۔ ٹی ایس پی ایس نے منتخب امیدواروں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی ہے۔

کمیشن نےکہا کہ کسی بھی زمرے کے لیے کم از کم کوالیفائنگ نمبر مقرر نہیں کئے گئے تھے، مین امتحان کے لئے منتخب امیدواروں کی تعداد دستیاب آسامیوں سے 50 گناہ زیادہ ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ کمیونٹی، جنس، EWS، PH اور کھیلوں کے تحفظات جو ریاست میں پہلی بار متعارف کرائے گئے تھے پر عمل کرتے ہوئے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔

TSPSC نے کہا کہ ملٹی زون II میں بینائی سے محروم (خواتین) اور ملٹی زون II میں سماعت سے محروم (جنرل) کے زمرے میں، 1:50 کا تناسب پورا نہیں ہو سکا کیونکہ ان زمروں میں امیدواروں کی کمی تھی۔

"اگر دو یا دو سے زیادہ امیدواروں کے نشانات اور مقامی حیثیت مساوی ہونے کی صورت میں امیدواروں کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر عمر میں بڑے امیدواروں کو اعلی رینک مختص کیا گیا ہے۔ TSPSC نے کہاکہ ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کمیشن نے خواتین ریزرویشن پر افقی طور پر عمل کیا۔
کمیشن نے کہا کہ ان امیدواروں کی او ایم آر شیٹس میں جو ہال ٹکٹ نمبر کو ببل کرنے میں ناکام رہے یا غلط طریقے سے ببل کئے تھےاور او ایم آر شیٹس میں ٹسٹ بکلیٹ کا نمبر غلط ببل کئے تھے، نوٹیفکیشن میں دی گئی ہدایات کے مطابق مین امتحان کے لیے کالعدم کر دیے گئے۔

ٹی ایس پی ایس سی نے گروپ۔I کا مین امتحان جون 2023 میں منعقد کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ امتحان کا پیٹرن(نمونہ) 18 جنوری 2023 کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا ۔

نتائج ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

tspsc-group-1-results