آئی سیٹ کنوینرنے آئی سیٹ۔2022کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔ کمپوٹر اساسی داخلہ امتحان 27اور28جولائی تین سیشنوں میں منعقد کیاجائے گا۔14ریجنل سنٹروں میں جملہ 75مراکز پر امتحان منعقد کیاجائے گا۔

حدعمر: امیدوار کی عمر کم ازکم 19سال ہونی چاہئے،اعظم ترین عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

ماسٹر آف بزنس اڈمنسٹریشن(MBA)میں داخلہ لینے کے خواہش مند امیدوار کسی بھی مسلمہ ادارہ سے بیچلرڈگری(بی اے/بی۔کام/بی ایس سی /بی بی اے/بی سی اے /بی ای /بی۔ٹیک/بی فارمیسی /سوائے اورینٹل لینگویج کے کوئی بھی تین سالہ یا چار سالہ ڈگری کورس معہ50%فیصد نشانات اور محفوظ زمروں کےامیدوار45%فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔

ماسٹرآف کمپوٹر اپلیکیشن(MCA)کیلئے امیدوارکسی بھی مسلمہ ادارہ سے بیچلرڈگری کم سے کم 50%فیصد نشانات اور محفوظ زمروں کے امیدوار45%فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔امیدوار انٹرمیڈیٹ اور ڈگری میں ریاضی بطورایک مضمون پڑھنا لازمی ہے۔
اس کے علاوہ ڈگری کے آخری سال کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی آئی سیٹ کیلئے اہل ہیں۔

رجسٹریشن فیس: ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کیلے450روپے مقرر ہے،جبکہ دیگر تمام زمروں کیلئے600روپے رکھی گئی ہے۔

اہم تاریخیں:

رجسٹریشن اور آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز 6اپریل 2022
بغیردیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27جون 2022
250روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 11جولائی 2022
500روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 18جولائی 2022
1000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 23جولائی2022
داخل کردہ درخواست فارم میں ترمیم کرنے کی سہولت 13جولائی 2022سے 17جولائی 2022
ہال ٹکٹ کی اجرائی (ڈاؤن لوڈ) کاآغاز 18جولائی 2022
امتحان تاریخ و اوقات:
آئی سیٹ 27جولائی 2022کو دوپہر2:30بجے تا شام 5بجے
28جولائی 2022کوصبح 10:00بجے تادوپہر12:30

دوپہر میں 2:30بجے تاشام5:00

4/اگست 2022کو پریلیمنری ( کی) جاری کی جائیگی،جبکہ پریلیمنری کی پر اعتراضات درج کرنے کی آخری تاریخ 8/اگست2022ہے۔
22/اگست2022کو حتمی( کی) اور نتائج جاری کئے جائیں گے۔

مزیدتفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://icet.tsche.ac.in