آرمی ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی (اے ڈبلیوای ایس) نے ہندوستان بھر میں موجود136آرمی پبلک اسکولوں میں ٹیچرس کی مخلوعہ 8,000جائیدادوں پر تقررات کرنے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 28جنوری 2022ہے۔10جنوری 2022سے ایڈمٹ کارڈس آن لائن دستیاب رہیں گے۔ آن لائن اسکریننگ ٹسٹ 19اور20فرروی 2022کو منعقد ہوگا۔28فروری کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹی): انگلش، ہندی، ہسٹری، جیوگرافی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، میتھمیٹکس، فزیکس، کیمسٹری، بیالوجی، بائیوٹکنالوجی، سائیکالوجی، کامرس، کمپوٹرسائنس/انفارمیٹکس، ہوم سائنس، فزیکل ایجوکیشن
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹی): انگلش، ہندی، سنسکرت، ہسٹری، جیوگرافی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، میتھمیٹکس، فزیکس، کیمسٹری، کمپوٹرسائنس/انفارمیٹکس، فزیکل ایجوکیشن
پرائمیری ٹیچرس (پی آرٹی):
تعلیمی قابلیت: پی جی ٹی کیلئے پوسٹ گریجویشن 50فیصد نشانات اور بی۔ایڈ 50فیصد نشانات سے کامیاب ہونالازمی ہے۔
ٹی جی ٹی کیلئے گریجویشن 50فیصدنشانات اور بی۔ ایڈ50فیصدنشانات سے کامیاب ہوں۔
پی آرٹی کیلئے گریجویشن 50نشانات اور دوسالہ ڈپلوما ان ایلیمنٹری ایجوکیشن یا بی۔ ایڈ50فیصد نشانات سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
حد عمر: یکم اپریل 2021تک درس وتدریس میں 5سال سے کم تجربہ رکھنے والے امیدواران کیلئے حدعمر 40سال رکھی گئی ہے اور جبکہ درس وتدریس میں 5سال سے زائد تجربہ کے حامل امیدواروں کیلئے حدعمر 57سال مقرر ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار: آن لائن اسکریننگ ٹسٹ، انٹرویو، تدریسی مہارتوں اور کمپوٹر کی مہارت کی جانچ کی جائے گی۔
اپلیکیشن فیس: تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے 385روپے فیس مقرر ہے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

http://www.awesindia.com

اپلیکیشن فارم۔

https://www.awesindia.com/pdf/Appl%20Form%20Trs.pdf