انڈین اگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ٹیکنیشین کی مخلوعہ 641جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 10جنوری 2022ہے۔

تعلیمی قابلیت:  کسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے دسویں جماعت کامیاب ہوں۔

حدعمر:  10جنوری 2022تک اقل ترین عمر 18سال ہے اوراعظم ترین 30 سال ہے۔جبکہ آئی سی اے آر کے برسرخدمت ملازمین کیلئے حدعمر10جنوری تک58سال رکھی گئی ہے۔دیگر محفوظ زمروں کو مرکزی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق رعایت دی جائے گی۔

تنخواہ:   ماہانہ 21,700روپے

اپلیکیشن فیس: جنرل، اوبی سی۔این سی ایل،ای ڈبلیوایس کیلئے امتحان کی فیس 700روپے اوررجسٹریشن فیس 300روپے مقرر ہے۔جبکہ خاتون، ایس سی، ایس ٹی،ایکس سرویس مین اورجسمانی معذورین کو امتحان کی فیس کی ادائیگی سے مستثنی رکھاگیا اور صرف رجسٹریشن فیس 300روپے اداکرنا ہوگا۔

انتخاب کا طریقہ کار:  انٹرویو

مزیدتفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

http://www.iari.res.in