جواہرلال نہروٹیکنالوجیکل یونیورسٹی،اننت پور نے انجینئرنگ،اگریکلچرل اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ۔2022کا اعلامیہ جاری کردیا۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ تعلیمی سال 2022-23میں انجینئرنگ، بائیوٹکنالوجی، بی ٹیک(ڈائری ٹکنالوجی)،بی ٹیک(اگریکلچرانجینئرنگ، بی ٹیک(فوڈسائنس اینڈ ٹکنالوجی)۔
بی ایس سی(اگریکلچر)،بی ایس سی(ہارٹیکلچر)،بیچلرآف وٹرنری سائنس اینڈ اینمل ہسبنڈری، بیچلرآف فاسٹری سائنس کے علاوہ بی فارمیسی اور فارما ڈی کے سالہ اول میں داخلہ دیاجاتا ہے۔
داخلہ امتحان کی تاریخ: ای اے پی سیٹ2022کے امتحانات 4 جولائی سے لیکر12جولائی 2022تک منعقد کئے جائیں گے۔
اوقات: صبح 9بجے تادوپہر 12بجے، سہ پہر 3بجے تا شام 6بجے
اہم تاریخیں:
| سلسلہ نشان | کارکردگی | تاریخ |
| 1 | درخواست فارم کے ادخال کا آغاز | 11اپریل 2022 |
| 2 | بغیردیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ | 10مئی 2022 |
| 3 | 500روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ | 20جون 2022 |
| 4 | 1،000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ | 25جون 2022 |
| 5 | 5،000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ | یکم جولائی 2022 |
| 6 | 10،000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ | 3جولائی 2022 |
فیس: اگریکلچر یاانجینئرنگ میں سے کوئی ایک پیپر کیلئے اوسی کیلئے فیس 600روپے، بی سی کیلئے500روپے اور ایس سی، ایس ٹی کیلئے 500روپے مقرر ہے۔
انجینئرنگ اور اگریکلچردونوں پیپرس کیلئے اوسی کیلئے1200روپے، بی سی کیلئے1100روپے،ایس سی، ایس ٹی 1000روپے رکھی گئی ہے۔
مزیدتفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://www.cets.apsche.ap.gov.in