ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن نے اپرڈیویژن کلرک(یوڈی سی)،اسٹینوگرافر(اسٹینو)اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس)کی مخلوعہ 3820جائیدادوں پربھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 15فروری 2022 ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
اسٹینوگرافر۔163
اپرڈیویژن کلرک(یوڈی سی)۔1726
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس)۔1931
  • حدعمر:  15فروری 2022تک یو ڈی سی اور اسٹینوگرافر کیلئے عمر18تا27سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
  • ایم ٹی ایس کیلئے عمر18تا25سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ایس سی، ایس ٹی کو 5سال،اوبی سی کو3سال اورجسمانی معذورین کو10سال کی رعایت دی جائے گی۔
  • پے اسکیل:  یوڈی سی اوراسٹینوگرافر: پے لیول 4، 25,500-81,100 روپے
  • ایم ٹی ایس: پے لیول 1،  18,000-56,900روپے
  • تعلیمی قابلیت:  اسٹینوگرافر کیلئے ہائرسیکنڈری (12بارہویں) جماعت یا اس کے مماثل کورس کامیاب ہوں۔
  • انگریزی یا ہندی میں اسٹینوگرافی میں فی منٹ 180الفاظ کی رفتارضروری ہے۔
  • کمپوٹرپر کام کرنے اور سوٹس اورڈاٹابیس کے استعمال کا علم ہونا چاہئے۔
  • یوڈی سی:  کسی بھی مضمون میں بیچلرڈگری یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
  • کمپوٹرپر کام کرنے اور سویٹس اورڈاٹابیس کے استعمال کا علم ہونا چاہئے۔
  • ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف:  مسلمہ بورڈسے میٹریکولیشن یا دسویں جماعت یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
  • اپلیکیشن فیس:   ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین، برسرخدمت ملازمین، خاتون،ایکس سرویس مین امیدواروں کیلئے 250روپے مقرر ہے۔جبکہ دیگر امیدواروں کو 500روپے ادا کرنا ہوگا۔
  • انتخاب کا طریقہ کار:  پہلا مرحلہ۔ پریلیمنری ایگزامنیشن
  • دوسرا مرحلہ۔مین ایگزامنیشن
  • تیسرا مرحلہ۔ کمپوٹراسکیل ٹیسٹ
مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔