آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(اے آئی آئی ایم ایس)گورکھپور نے تدریسی (گروپ۔ اے) کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آف لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 31جنوری ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

پروفیسر۔28،  ایڈیشنل پروفیسر۔22،  اسوسی ایٹ پروفیسر۔23،  اسسٹنٹ پروفیسر۔32

تعلیمی قابلیت:  کسی بھی مسلمہ بورڈ سے ایم ڈی /ایم ایس/،  ڈی ایم /ایم سی ایچ،  ایم ایس سی/پی ایچ ڈی یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔

حدعمر:  زیادہ سے زیادہ عمر 58سال ہونی چاہئے۔

انتخاب کا طریقہ کار:  سارٹ لسٹ، انٹرویو

اپلیکیشن فیس:   جنرل، اوبی سی اورای ڈبلیوایس کیلئے 3000روپے ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی،خاتون، جسمانی معذورین کیلئے 200روپے مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

http://www.aiimsgorakhpur.edu.in