تلنگانہ حکومت نے محکمہ پولیس کی مخلوعہ 16614 جائیدادوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی63 اور محکمہ ایکسائز اینڈ پروہیبیشن کی 614 جائیدادوں پر تقررات کیلئے مقررکردہ اعظم ترین حدعمر میں 2 سال کا اضافہ کرتے ہوئے جی ای او نمبر 60 جاری کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ جس کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے تمام محکمہ تمام جات کی جائیدادوں ( کانسٹیبل اور سب انسپکٹرآف پولیس) کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 6 دن کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
واضح رہیکہ کانسٹیبل کیلئے حدعمر 18 تا 25 سال مقرر کی گئی تھی لیکن اب اس کو بڑھاتے ہوئے 27سال کردیاگیا ہے۔
سب انسپکٹرآف پولیس کیلئے حدعمر 21 تا 28 سال رکھی گئی تھی تاہم اب اس کو بڑھاتے ہوئے 29 سال کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کیجئے۔
https://naukritrends.com/archives/2300