انٹرمیڈیٹ(بارہویں)کامیاب طلبہ کیرئیرکولیکرتذبذب کا شکار ہوتےہیں،کیونکہ انٹرمیڈیٹ ہرطالبعلم کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہوتا ہے۔آپ کےکیرئیرکا انحصارکورس کےانتخاب پرمنحصرہوتاہے۔انٹرمیڈیٹ کےبعدکورس کا انتخاب آسان کام نہیں ہے لیکن نہ ممکن بھی نہیں ۔اگرآپ نےکیرئیر کے اس موڑ پر غلط کورس کا انتخاب کیاتوآپ کومستقبل میں اس کاخمیازہ بھگتنا پڑےگااور بچھتانے کےسواءکچھ بھی باقی نہیں رہےگا،اسی لئے طلبہ کو سب سے پہلے یہ طے کرنابے حد ضروری ہیکہ وہ کس شعبہ میں اپنا کیرئیر سنوارنا چاہتے ہیں۔اگر آپ کیلئےیہ طے کرنا مشکل ہوتو آپ کیرئیرکونسلر یا پھر ماہرین تعلیم سے رجوع ہوں اور مشورہ کرکے کورس کا انتخاب کریں۔طلبہ اپنے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے روایتی تعلیم کے بجاۓ پیشہ وارانہ و فنی کورسس کا انتخاب کریں،چونکہ اس مسابقتی دور میں روایتی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلئے روزگار کا حصول آسان کام نہیں ہے۔دور حاضر میں میڈیکل کورسس کی مانگ دیگر کورسس سے بہت زیادہ ہے۔اسی لئے کہ کورونا اور دیگر وبائی امراض تیزی سے پھیلارہے ہیں اورہسپتالوں میں کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، بی یو ایم ایس ، بی اے ایم ایس ، بی ایچ ایم ایس ، بی وی ایس سی میں سے کسی ایک کورس کا انتخاب کرتے ہوۓ طلبہ اپنے مستقبل کوتباناک بناسکتے ہیں۔اس شعبہ میں دولت کے ساتھ ساتھ خاصی شہرت بھی مل جاتی ہے اور قوم کی خدمات کرنے کا بھی بہترین موقع ملتا ہے۔
1) نیٹ:۔میڈیکل کورسس میں داخلہ کیلئےقومی سطح کاداخلہ امتحان (این ای ای ٹی )(1)یکم اگست کو اردو زبان سمیت 11زبانوں میں منعقد ہوگا۔جس میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ،بی اےایم ایس ،بی ایس ایم ایس،بی یوایم ایس اور بی ایچ ایم ایس، میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ مزیدتفصیلات درج ویب سائٹ پر ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔
https://nta.ac.in and https://ntaneet.nic.in
2) ایم سیٹ :۔جاریہ سال سے درجہ ذیل کورسس میں ایم سیٹ داخلہ امتحان میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر داخلہ دیاجائےگا۔کورسس کی تفصیلات:۔
Engineering Category (E)
B.E. / B.Tech. – Bachelor of Engineering / Bachelor of Technology
B.Tech.(Agricultural Engg.) – Bachelor of Technology (Agricultural Engineering)
B.Tech.(Bio-Technology) (M.P.C.) – Bachelor of Technology (Bio-Technology) (M.P.C.)
B.Tech.(Dairy Technology) – Bachelor of Technology (Dairy Technology)
B.Tech. (Food Technology (FT)) – Bachelor of Technology (Food Technology (FT))
B.Pharm (M.P.C.) – Bachelor of Pharmacy (M.P.C.)
Pharm-D (M.P.C.) – Doctor of Pharmacy (M.P.C.)
Agriculture and Medical Category
B.Sc. (Hons.) Agriculture
B.Sc. (Hons.) Horticulture
B.Sc. (Forestry)
B.V.Sc. & Animal Husbandry
B.F.Sc. – Bachelor of Fisheries Sciences
B.Tech. (Food Technology (FT))
B.Pharm. (Bi.P.C) – Bachelor of Pharmacy (Bi.P.C)
B.Tech. (Bio-Technology) (Bi.P.C.) – Bachelor of Technology in Bio-Technology (Bi.P.C.)
Pharm-D (Bi.P.C.) – Doctor of Pharmacy (Bi.P.C.)
3)پیرامیڈیکل کورسس :۔پیرا میڈیکل کورسس کی آج کل بہت زیادہ مانگ ہے اور کم وقت میں طلبہ کو روزگار بھی مل جاتا ہے،کیونکہ دن بہ دن ہسپتالوں میں بے انہتا اضافہ ہورہا ہے اور ان اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ تکنیکی عملہ کی بھرتی لازمی ہے۔اتنا ہی بلکہ ان کورسس کی تدریسی ہسپتالوں میں فیس بھی بہت ہی کم ہوتی ہے۔ڈپلوما کورسس کی مدت دوسال اور سرٹیفکیٹ کورسس کی مدت ایک سال ہے، جبکہ ڈگری کورسس کی مدت تین سال ہے۔ان کورسس میں داخلہ انٹرمیڈیٹ میں حاصل کردہ نشانات (میرٹ)کی بنیاد پر دیاجاتاہے۔ڈپلومہ کورسس میں داخلہ کیلئے اعلامیہ عنقریب جاری ہوگا۔
سرکاری تدریسی ہسپتالوں کی تفصیلات:
عثمانیہ میڈیکل(حیدرآباد) ، گاندھی میڈیکل کالج(سکندرآباد) ، مہدی نواب جنگ انسٹیٹیوٹ آف آنکالوجی (ایم این جےآئی،حیدرآباد)،سروجنی دیوی آئی ہسپتال(حیدرآباد)، آئیایم پی اینڈ ایف ایل(حیدرآباد)،چیسٹ ہسپتال (حیدرآباد)،کاکتیہ میڈیکل کالج (ورنگل)۔
پیرامیڈیکل کورسس کی تفصیلات:۔
Paramedical Courses
- A) Laboratory Service:
1) Diploma in Medical Lab Technology (Laboratory Technology Training Course)
2) Certificate Course in Blood Banking / Transfusion Technology and
3) B.Sc. Medical Lab Technology (under University of Health Sciences)
- B) Imaging Technology:
1) Certificate of Radiographic Assistant (C.R.A) course
2) Cardiology Tech
3) Diploma in Medical Imaging course
- C) Cardiology Services:
1) Electro cardiogram (E.C.G) Technician Training course
2) Cardiology Technician Training course.
3) Cath Laboratory Technician Training Course and
4) Perfusion Technology Training Course.
- D) Anesthesia Services:
1) Anesthesia Technician Training course.
- E) E.N.T. Services:
1) Audio Metric Technician Training course.
- F) Ophthalmic Services:
1) Ophthalmic Assistant Course and
2) Optometrist Course.
3)B.Sc. Optometrist
- G) Dental Services:
1) Dental Hygienist Course and
2) Dental Technician course.
- H) Nephrology Services:
1) Dialysis Technician Training course.
- I) Multipurpose Health Worker (Male) course.
1) Diploma in Multipurpose Health Assistance (Male)
J)Nursing
B.Sc. Nursing
مزید تفصیلات اےپی پیرامیڈیکل بورڈکی ویب سایٔٹس پر دستیاب ہے۔
www.tspmb.telangana.gov.in, www.appmb.org.in
ہارٹیکلچر (باغبانی):۔بی ایس سی ہارٹیکلچر میں داخلہ انٹر میڈیٹ کے نشانات کی بنیاد پر دیاجاتا ہے۔ مزید تفصیلات درجہ ذیل ویب سایٹ پر دستیاب ہے۔
لا ءسیٹ:۔ اس داخلہ امتحان کے ذریعہ 5 سالہ انیٹی گریٹیڈیٹ لاءکورس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔جس کو بی اے۔ایل ایل بی کہاجاتا ہے۔ تین سال مکمل کرنے کے بعد بی ۔اے لاء کی ڈگری دی جاتی ہے،جس کی بنیادپر طلبہ پی جی کورسس میں داخلہ لے سکتے ہیں لیکن وکالت کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔وکالت کیلئے پورا5 سالہ کورس مکمل کرنا ہوگا۔
http://lawcet.tsche.ac.in/
پی ای سیٹ :اس داخلہ امتحان میں حاصل کردہ رینک کی اساس پر ڈی پی ای ڈی میں داخلہ دیا جاتا ہے۔جس کی مدت دوسال ہوتی ہے۔اس کے ذریعہ کھیل کود کےتدریس کے میدان میں کیریرٔ بناسکتے ہیں۔آن لائین درخواست فارمس داخل کرنے کی قطعی تاریخ15جون مقررہے۔جبکہ فریکل ٹیسٹ کی تاریخ عنقریب اعلان کی جائےگی۔
http://pecet.tsche.ac.in/
ڈی سیٹ ۔۔ڈی سیٹ داخلہ امتحان میں حاصل کردہ رینک کی بیناد پر ڈی ایڈ کورس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔کورس کی مدت دوسال ہے۔جس کے ذریعہ تدریسی شعبہ میں کیریٔر بنا سکتے ہیں۔اعلامیہ عنقریب جاری ہوگا۔
http://www.deecet.cdse.telangana.gov.in
سی ایس فاونڈیشن:۔کمپنی سیکریٹری کورس کی بھی کافی مانگ ہے۔انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کے بعد سی ایس فاونڈیشن کورس کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات درجہ ذیل ویب سایٔٹ پر دستیاب ہے۔
http://www.icsi.edu
سی اے فاونڈیشن:۔چارٹرڈ اکاونٹینٹ کورس کی بھی مانگ بہت زیادہ ہے۔انٹرمیڈیٹ سی اے فاونڈیشن کورس کرسکتے ہیں۔مزیدتفصیلات مندرجہ ذیل ویب سایٔٹ پر دستیاب ہے۔
انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کےبعدبےشمارڈگری اور ڈپلوما کورسس دستیاب ہیں۔
سائنس:۔مائیکرو بائیولوجی ، فارنسک سائنس ، جیوگرافی ، جیالوجی، آسٹرنومی،جنیٹکس، بائیوٹکنالوجی ، سیریکلچر، یوگا سائنس ،ڈائیری ٹکنالوجی،فزیوتھراپی وغیرہ وغیرہ۔
کامرس :۔بیچلر آف بزنس آڈمنسٹریشن (بی۔ بی ۔اے)، بیچلرآف بنرنس منیجمنٹ اسٹڈیز(بی ۔ایم۔سی )،بیچلرآف بزنس اسٹڈیز، بیچلر آف کامرس (بی ۔کام )،بیچلرآف بزنس منیجمنٹ( بی بی ایم)
آرٹس:۔بیچلر آف آرٹس(اُردو لیٹریچر)، بیچلر آف آرٹس(انگلش لیٹریچر)، بیچلر آف آرٹس(عربی لیٹریچر) بیچلر آف آرٹس(ہندی لیٹریچر)، بیچلر آف آرٹس(تلگولیٹریچر) بیچلر آف آرٹس(اڈورٹایزنگ اینڈ برانڈ منیجمنٹ) بیچلر آف آرٹس(آگرو سرویس ) بیچلر آف آرٹس(سینما اینڈ فوٹو گرافی )، بیچلر آف آرٹس (سینماٹوگرافی)، بیچلر آف آرٹس(میوزیالوجی )،بیچلر آف آرٹس(ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم)اس طرح پچاسوں کورسس دستیاب ہیں۔
فائن آرٹس:۔بیچلرآف فائن آرٹس آینمیشن(بی ایف اے)، بیچلرآف فائن آرٹس آپلائیڈ آرٹ، بیچلرآف فائن آرٹس (فوٹوگرافی )،بیچلرآف فائن آرٹس(پینٹنگ)بیچلرآف فائن آرٹس(اسکلپچر)۔
لایبریٔری سائنس:۔ڈپلوان لایبرئیری سائنس (ڈی ایل آیی سی)، بیچلرآف لایبریٔری سائنس(بی ایل آیی سی )۔
ساجدمعراج
9553839786