سنٹرل انڈسٹریل سکیوریٹی فورس نے ہیڈکانسٹیبل کی مخلوعہ 249جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی قطعی تاریخ 31مارچ 2022مقررہے۔
تعلیمی قابلیت: مسلمہ بورڈ سے 12ویں جماعت یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: اقل ترین عمر18سال اور اعظم ترین عمر23سال مقرر ہے۔
پے اسکیل: 25,500-81,100روپے
انتخاب کا طریقہ کار: فزیکل اسٹانڈرڈ ٹیسٹ(پی ایس ٹی)،اسنادات کی جانچ
ٹرائل ٹیسٹ، پروفیشینسی ٹیسٹ، میڈیکل ایگزمینیشن
اپلیکشین فیس: تمام زمروں کیلئے 1000روپے فیس ہے،جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور خواتین کوفیس کی ادائیگی سے مستثنی رکھا گیا ہے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
www.cisf.gov.in