جموں وکشمیرپبلک سرویس کمیشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالجس اورمحکمہ ہیلت اینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کنسلٹنٹس اور اسسٹنٹ پروفیسر،لکچررس کی مخلوعہ 182جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 27جنوری 2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
لکچرر سوپر اسپشالٹی، جی ایم سی،سرینگر۔6
لکچرر گورنمنٹ میڈیکل کالجس، سرینگر۔14
لکچرر گورنمنٹ میڈیکل کالج،جموں۔3
اسسٹنٹ پروفیسر(لکچرر)گورنمنٹ میڈیکل کالج، اننت ناگ۔8
اسسٹنٹ پروفیسر(لکچرر)گورنمنٹ میڈیکل کالج، بارہ مولا۔9
اسسٹنٹ پروفیسر(لکچرر)گورنمنٹ میڈیکل کالج،دوڈا۔19
اسسٹنٹ پروفیسر(لکچرر)گورنمنٹ میڈیکل کالج،کٹھوا۔9
اسسٹنٹ پروفیسر(لکچرر)گورنمنٹ میڈیکل کالج،راجوری۔11
کنسلٹنٹ،محکمہ ہیلت اینڈفیملی ویلفیر۔94
حدعمر: لکچرر: اوایم کیلئے 40سال، اوبی اے، ایس سی،ایس ٹی،اے ایل سی کیلئے43سال اورجسمانی معذورین کیلئے42سال ہے۔جبکہ برسرخدمت ملازمین کیلئے45سال ہے۔
لکچرر سوپراسپشالٹی: اویم، آربی اے، ایس ٹی، ایس سی، اے ایل سی کیلئے50سال ہے۔
پے اسکیل: لکچرر کیلئے 93,00-34,800معہ 5,400گریڈ پے۔
اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے93,300-34,800معہ 5,400گریڈپے۔
کنسلٹنٹ کیلئے 15,600-39,100معہ5,400گریڈ پے۔
تعلیمی قابلیت: متعلقہ مضمون میں ایم ڈی/ایم ایس کامیاب ہوں۔
ایم بی بی ایس ڈگری کامیاب ہوں۔
انتخاب کاطریقہ کار: تحریری امتحان، انٹرویو
اپلیکشین فیس: جنرل (عام) زمرہ کیلئے 1000روپے اور محفوظ زمرہ کیلئے 500روپے مقرر ہے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔