تمل ناڈو پبلک سرویس کمیشن نے گروپ IIکی مخلوعہ 5,529جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا آغاز 23فروری2022سے شروع ہوگیا ہے اور آخری تاریخ23مارچ2022ہے۔
25مئی2022کو پریلمنری امتحان منعقد ہوگا۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
گروپ II۔ 116، گروپ AII۔ 5413
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری کامیاب ہوں۔
حدعمر: یکم مئی 2022تک امیدواروں کی عمرزیادہ سے زیادہ 32سال ہونی چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، ایم اوبی،ڈی نوٹیفائیڈ کمیونیٹیز، بیاک ورڈ کلاسس(غیرمسلم)، بیاک ورڈ کلاسس(مسلم) اور تمام طبقات کی بے سہارا بیواؤں کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
اس کے علاوہ معذورین کیلئے 10سال کی رعایت دی جائیگی۔
ایکس سرویس مین کیلئے حدعمر 50سال رکھی گئی ہے۔
پے اسکیل: 20,000-1,35,100
انتخاب کا طریقہ کار: انٹرویو کے عہدوں کیلئے پریلمنری امتحان، مین(تحریری)امتحان، انٹرویو
بغیر انٹرویو کے عہدوں کیلئے پریلمنری امتحان، مین (تحریری) امتحان
اپلیکیشن فیس: رجسٹریشن فیس(نئے یوزرس)۔150روپے
پریلمنری امتحان کی فیس: 100روپے
مین(تحریری) امتحان کی فیس:150روپے۔
امتحان کی فیس میں رعایت:
ایس سی، ایس سی ٹی، معذورین اور بیواؤں کو فیس ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔جبکہ ایم او بی سی،ڈی سی، بی سی (غیرمسلم)،بی سی (مسلم)کوصرف تین مرتبہ فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھاگیا جائے گا۔
مزید تفصیلات درخواست کے ادخال کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.tnpsc.gov.in