بینک نوٹ پریس،دیواس(مدھیہ پردیش) نے 81جونیئرٹیکنیشین کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 28مارچ 2022ہے۔آن لائن امتحان اپریل یا مئی2022میں ہوگا۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| سلسلہ نشان | عہدہ | جائیدادوں کی تعداد |
| 1 | جونیئر ٹیکنیشین(انک فیکٹری) | 60 |
| 2 | جونیئر ٹیکنیشین(پرنٹنگ) | 19 |
| 3 | جونیئرٹیکنیشین(الیکٹریکل | 02 |
حدعمر:
جنرل(عام) زمرہ کے امیدوار کی عمر18تا25سال کے درمیان ہونی چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی کو5سال، اوبی سی کو3سال، معذورین کو10سال کی رعایت دی جائے گی۔
تعلیمی قابلیت:
جونیئر ٹیکنیشین(انک فیکٹری): کل وقتی آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ان ڈائسٹف ٹکنالوجی/ پینٹ ٹکنالوجی / سرفیس کوٹنگ ٹکنالوجی/ پرنٹنگ انک ٹکنالوجی/ پرنٹنگ ٹکنالوجی معہ این سی وی ٹی سے ایک سالہ نیشنل اپرنٹس سرٹیفکیٹ یافتہ ہوں۔
جونیئر ٹیکنیشین(پرنٹنگ): کل وقتی آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ان پرنٹنگ ٹریڈ۔لیتھوآف سیٹ مشین مائنڈر، لیٹر پریس مشین مائنڈر، آف سیٹ پرنٹنگ، پلیٹ میکنگ، الیکٹروپلیٹنگ، کل وقتی آئی ٹی آئی کورس ان پلیٹ کم ایمپوزیٹر، ہینڈکمپوزنگ معہ این سی وی ٹی سے ایک سالہ نیشنل اپرنٹس سرٹیفکیٹ یافتہ ہوں۔
جونیئرٹیکنیشین(الیکٹریکل: کل وقتی آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ان الیکٹریکل، الیکٹرانکس معہ این سی وی ٹی سے ایک سالہ نیشنل اپرنٹس سرٹیفکیٹ یافتہ ہوں۔
پے اسکیل: 18,780-67,390
اپلیکشین فیس:
جنرل(عام)، اوبی سی، ای ڈبلیو ایس امیدواروں کیلئے600روپے مقرر ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، ایکس سرویس مین، معذورین کو صرف 200روپے ادا کرنا ہوگا۔
انتخاب کا طریقہ کار:
معروضی سوالات پر مبنی آن لائن امتحان
امتحانی مراکز:
آندھراپردیش(حیدرآباد)، بہار(پٹنہ)، دہلی(دہلی)، گجرات(احمدآباد،واڈودرا)، کرناٹک(بنگلور)، مدھیہ پردیش(بھوپال، اندور،جبلپور،گوالیار، مہاراشٹرا(ممبئی،ناگپور، پونے)، راجستھان(جئے پور)، اترپردیش(لکھنو)، مغربی بنگال(کلکتہ)،
مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://bnpdewas.spmcil.com