میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈتمل ناڈو حکومت نے ڈارک روم اسسٹنٹ اور جونیئرانالسٹ کی 238جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 5اپریل مقرر ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
ڈارک روم اسسٹنٹ۔209
جونیئرانالسٹ۔29

حدعمر:

ڈارک روم اسسٹنٹ: ایس سی،ایس ٹی، ایس سی اے، بی سی، بی سی ایم، ایم بی سی اور ڈی این سی کیلئے کم ازکم عمر18سال اور اعظم ترین عمر کی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔
بے سہارا بیوہ خاتون امیدواروں کیلئے کم ازکم عمر18سال اور زیادہ سے زیادہ عمر کی کوئی قیدنہیں ہے۔
ایکس سرویس مین کیلئے عمر18تا50سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
معذورین کیلئے عمر18تا42سال کے دمیان ہونا ضروری ہے۔
دیگرتمام زمروں کے امیدواروں کی عمر18تا 32سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
جونیئرانالسٹ: ایس سی، ایس ٹی، ایم بی سی، بی سی، بی سی ایم کیلئے عمر59سال مقرر ہے۔
معذورین کیلئے عمر42سال اور ایکس سرویس مین کیلئے50سال رکھی گئی ہے۔
جبکہ دیگر تمام زمروں کیلئے عمر32سال مقررہے۔

پے اسکیل:

ڈارک روم اسسٹنٹ: لیول آٹھ۔19,500-62,000
جونیئرانالسٹ: لیول سولہ۔36,400-1,15,700

تعلیمی قابلیت:

ڈارک روم اسسٹنٹ: امیدوار ہائرسیکنڈری کورس مع سائنس مضامین(۱) فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زاولوجی یا (۲) فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کوایک متعلقہ مضمون جیسے ریاضی یا کمپوٹرسائنس کامیاب ہوں۔
امیدوار ریاستی یا مرکزی حکومت سے تسلیم شدہ ادارہ سے ڈارک روم اسسٹنٹ کی ٹریننگ مکمل کرکے سندحاصل کرنا ضروری ہے۔
جونیئر انالسٹ: امیدوار یوجی سی سےتسلیم شدہ یوینورسٹی سے کیمسٹری یا بائیوکیمسٹری یا میکروبیالوجی یا ڈائری کیمسٹری یا فوڈ ٹکنالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن یا بیچلر ڈگری ان ٹکنالوجی ان ڈائری/ آئیل یاویٹرنری سائنسس کامیاب ہوں۔

اپلیکیشن فیس:

ڈارک روم اسسٹنٹ کیلئے ایس سی، ایس سی اے، ایس ٹی، ڈی اے پی(پی ایچ)کیلئے فیس 300روپے مقررہے۔جبکہ جنرل اور اوبی سی کیلئے600روپے رکھی گئی ہے۔
جونیئرانالسٹ: ایس سی، ایس سی اے، ایس ٹی، ڈی پی اے(پی ایچ) امیدواروں کیلئے500روپے مقرر ہے۔جبکہ جنرل اور اوبی سی امیدواروں کو 1000روپے اداکرنا ہوگا۔

انتخاب کا طریقہ کار:

ڈارک روم اسسٹنٹ کیلئے تعلیمی قابلیت کے نشانات کی بنیاد پر انتخاب کیاجائے گا۔انٹرویو نہیں ہوگا۔
جونیئراسسٹنٹ کیلئے کمپوٹر اساسی ٹیسٹ منعقد کرتے ہوئے انتخاب کیاجائے گا۔
مزید تفصیلات جاننے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://mrbonline.in