مدھیہ پردیش پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ (ایم پی پی ای بی)نے ڈرافٹس مین کی مخلوعہ 3435سرکاری ملازمتوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا آغاز 9پرایل2022سے ہوگااور23اپریل 2022آخری تاریخ مقررہے۔
تعلیمی قابلیت:
امیدوار کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے ڈپلوما، بی ای /بی ٹیک یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر:
امیدوار کی کم سے کم عمر 18سال اور اعظم ترین عمر40سال رکھی گئی ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان، انٹرویو
اپلیکیشن فیس:
تمام زمروں کے امیدواروں کو 560روپے فیس اداکرنا ہوگا، جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کیلئے310روپے مقرر ہے۔
مزید تفصیلات جاننے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.peb.mp.gov.in