انڈیا پوسٹ ،وزارت مواصلات نےگرامین ڈاک سیوک(جی ڈی ایس)کی مخلوعہ 38ہزار 926جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 5جون 2022مقررہے۔
پوسٹل سرکل  کی سطح پرمخلوعہ جائیدادیں: 
سلسلہ عہدہ تعداد
1 آندھراپردیش  پوسٹل سرکل 1716
2 آسام پوسٹل سرکل 1143
3
بہار پوسٹل سرکل
990
4
چھتیس گڑھ پوسٹل سرکل
1253
5
دہلی  پوسٹل سرکل
60
6
گجرات پوسٹل سرکل
1901
7
ہریانہ  پوسٹل سرکل
921
8
ہماچل پردیش  پوسٹل سرکل
1007
9
جموں وکشمیر پوسٹل سرکل
265
10
جھارکھنڈ  پوسٹل سرکل
610
11
کرناٹک پوسٹل سرکل
2410
12
کیرلا  پوسٹل سرکل
2203
13
مدھیہ پردیش پوسٹل سرکل
4074
14
مہاراشٹرا پوسٹل سرکل
3026
15
نارتھ ایسٹرن پوسٹل سرکل
551
16
اڑیشہ پوسٹل سرکل
3066
17
پنجاب پوسٹل سرکل
969
18
راجستھان پوسٹل سرکل
2390
19
تمل ناڈو پوسٹل سرکل
4310
20
تلنگانہ پوسٹل سرکل
1226
21
اترپردیش  پوسٹل سرکل
2519
22
اتراکھنڈ پوسٹل سرکل
353
23
مغربی بنگال  پوسٹل سرکل
1963
جملہ جائیدادیں 38،926
یہ بھی پڑھیں؛
حدعمر: 18تا 44 سال مقرر ہے۔جبکہ اوبی سی کو3سال، ایس سی ، ایس ٹی کو5سال کی رعایت دی جائے گی اورمعذورین کو 10سال کی رعایت دی جائےگی۔
معاوضہ : بی پی ایم کیلئے ماہانہ 10ہزار روپے
اے بی پی ایم / ڈاک سیواک کیلئے ماہانہ 12ہزار روپے
تعلیمی قابلیت:
امیدوار ریاستی یا مرکزی حکومت سے منظور شدہ بورڈ سے دسویں جماعت کامیاب ہوں۔پہلی کوشش میں کامیاب ہونے والے امیدوار کو کمپارٹمنٹلی کامیاب ہونے والوں کے مقابلے میں زیادہ قابل سمجھاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛
کمپوٹر کا علم:
کسی بھی مسلمہ کمپوٹرٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے کم ازکم 60دنوں پر مشتمل بنیادی کمپوٹریننگ کورس کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت /ریاستی حکومت/یونیورسٹی / بورڈ وغیرہ کے سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہوں گے۔بنیادی کمپوٹرعلم کے سرٹیفکیٹ کی شرط میں ان صورتوں میں رعایت دی جائےگی،جہاں امیدوار نے دسویں یا بارہویں جماعت یا اعلی تعلیم میں کمپوٹربطور ایک مضمون تعلیم حاصل کی ہو بشر طیکہ امیدوار دسویں یا بارہویں یا اعلی تعلیم کے سرٹیفکیٹ پیش کریں ،جس میں کمپوٹر بطور ایک مضمون پڑھا ہو۔
یہ بھی پڑھیں؛
دیگراہلیت:
مقامی زبان کے علم کالزوم:امیدوار کو کم ازکم دسویں جماعت(لازمی یاانتخابی مضامین کے طور پر)مقامی زبان کی تعلیم حاصل کرنا ہوگا۔
سائنکلنگ کا علم:
تمام جی ڈی ایس پوسٹوں کیلئے سائنکلنگ کا علم ہونا(سائیکل چلانے آنا)ضروری ہے۔
ذریعہ معاش کا مناسب متبادل
اپلیکیشن فیس:
جنرل اور اوبی سی زمروں کیلئے 100روپے فیس مقررہے،جبکہ ایس سی ، ایس ٹی، معذورین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے۔India-Post-GDS-Model-Notification-2022-indgovtjobs
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔