تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن،حیدرآباد نے انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن پبلک ہیلت لیباریٹریز اینڈ فوڈ(ہیلت) ایڈمنسٹریشن میں مخلوعہ 24جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز29جولائی 2022سے ہوگااور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26اگست2022مقررہے۔
حدعمر: یکم اگست تک کم سے کم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ 44سال ہے۔
جبکہ ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین (سوائے آرٹی سی،کارپوریشنس، میونسپلٹیزوغیرہ)کیلئے حدعمرمیں 5سال رعایت دی جائیگی۔
ایکس سرویس مین کیلئے 3سال رعایت دی جائیگی۔
این سی سی میں انسٹرکٹر کے طورپر خدمات انجام چکے امیدواروں کو3سال کی رعایت دی جائے گی۔
ایس سی، ایس ٹی،بی سیزاور ای ڈبلیوایس کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔
جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جا ئے گی۔
پے اسکیل: 42,300-1,15,270
تعلیمی قابلیت: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے فوڈٹکنالوجی یاڈائری ٹکنالوجی یا بائیوٹکنالوجی یا آئیل ٹکنالوجی یا اگریکلچر سائنس یا وٹرنری سائنس یا بائیو۔کیمسٹری یا مائیکروبیالوجی یا کیمسٹری میں ماسٹرڈگری یا میڈیسن میں ڈگری کامیاب ہوں۔یا
مرکزی حکومت سے منظورہ شدہ مماثل کورس اورتعلیمی اہلیت ہوناچاہئے۔
اپلیکیشن فیس: ہرامیدوار کو اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 200روپے اداکرنا ہوگا۔
ایگزامنیشن فیس: ہرامیدوار کو 120روپے ایگزامنیشن فیس ادا کرنا ہوگا۔
جبکہ بے روزگار امیدواروں کوایگزامنیشن فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔تاہم
قومی، ریاستی، پی ایس یوس، کارپوریشنس اور دیگرسرکاری اداروں کے ملازمین ایگزامنیشن فیس اداکرنا لازمی ہے۔
نوٹیفکیشن FOOD-SAFETY-OFFICER20220721203527
مزیدتفصیلات جاننے اور آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
