FOOD SAFETY OFFICER

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے محکمہ بلدی ونظم نسق اور دیہی ترقیات کے تحت موجود شعبہ ٹاؤن اینڈکنٹری پلاننگ میں مخلوعہ ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اوورسیر کی 175جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔20ستمبر 2022سے درخواست کے ادخال کا سلسلہ شروع ہوگا اور آخری تاریخ 13اکٹوبر 2022مقرر ہے۔

تعلیمی قابلیت:  (a)امیدوار اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے کم سے کم ڈپلومہ ان ڈی سی ای، ایل سی ای یا ایل اے اے کامیاب ہونا ضروری ہے۔

(b)امیدوار یوجی سی سے منظور شدہ قومی یا رستی یونیورسٹی سے بیچلرآف آرکیٹکچر۔ یا بی۔ای / بی۔ ٹیک (سول) یا بی۔ٹیک پلان /بی۔ٹیک (پلاننگ)کامیاب ہوں۔

(c) مندرجہ بالا (a) اور (b) میں درج کردہ تعلیمی اہلیت کے مماثل کوئی بھی دوسرا کورس کامیاب ہوں۔

حدعمر:   امیدوار کی عمر کم سے کم18سال اور زیادہ سے زیادہ 44سال ہے۔جبکہ تلنگانہ ریاست کے سرکاری ملازمین (سوائے آرٹی سی،کارپوریشنس اور میونسپلٹیزکے ملازمین)کو5سال کی رعایت دی جائے گی۔

ایکس سرویس مین کو 3سال کی رعایت دی جائے گی۔

این سی سی میں بحیثیت انسٹرکٹر خدمات انجام دینے والے امیدواروں کو 3سال کی رعایت دی جائیگی۔

ایس سی، ایس ٹی، بی سیزاور ای ڈبلیوایس امیدواروں کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔

جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل:  32,810-96,890

اپلیکیشن فیس:   ہرامیدوار کو200 روپے بطور آن لائن اپلیکیشن پروسسنگ فیس ادا کرنا ہوگا۔

ایگزامنیشن فیس:  امیدوار ایگزامنیشن کی 80روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔جبکہ تمام بے روزگاروں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

تاہم مرکزی یا ریاستی سرکاری،پی ایس یوز، کارپوریشن اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کو ایگزامنیشن فیس ادا کرنا ضروری ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

http://www.tspsc.gov.in