کرناٹک میں محکمہ پولیس نے کانسٹبل کی مخلوعہ 1591جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا عمل جاری ہے اور آخری تاریخ 21نومبر2022مقرر ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
پولیس کانسٹبل (سیول) این کے کے۔1137
پولیس کانسٹبل (سیول)کے کے۔454
تعلیمی قابلیت:
امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ سے پی یوسی /بارہویں یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار:
انڈورینس ٹسٹ
فزیکل اسٹانڈرڈ ٹسٹ
تحریری امتحان
اپلیکیشن فیس: جنرل اوردیگر کیلئے 400روپے ہے اور جبکہ ایس سی، ایس ٹی کیلئے 200روپے فیس مقرر ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔