ساؤتھرن پاور ڈسٹریبویشن کمپنی آف تلنگانہ نے جونیئرلائن مین کی مخلوعہ 1553اسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز8مارچ ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28مارچ مقرر ہے۔
یکم اپریل سے 4 اپریل تک درخواست فارم میں تصحیح کرنے کی مہلت دی جایے گی۔
24اپریل سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور 30 اپریل کو امتحان منعقد ہوگا۔
مخلوعہ اسا میوں کی تفصیلات:
جونیئرلائن مین۔1553
تعلیمی قابلیت: امیدوار ایس ایس ایل سی /ایس ایس سی10/ویں جماعت کے ساتھ آئی ٹی آئی الیکٹریکل یا وائرمین یا انٹرمیڈیٹ وکیشنل کورس الیکٹریکل ٹریڈ کامیاب ہوں۔
حدعمر: یکم جنوری 2023 تک امیدوار کی عمر کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 35سال ہونی چاہیے۔جبکہ ایس سی،ایس ٹی ،بی سی اور ای ڈبلیوایس امیدواروں کو 5سال کی رعایت دی جایے گی۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پرملاحظہ کیجئے۔
http://www.tssouthernpower.com