اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر،جئے پور،راجستھان نے اے این ایم، اسسٹنٹ ریڈیوگرافر،لیاب ٹیکنیشین، نرسنگ آفسر،فارماسسٹ کی مخلوعہ 6523اسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں اور درخواستوں کے ادخال کاسلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 2مارچ2023 مقررہے۔

مخلوعہ اسامیوں کی تفصیلات:

اے این ایم۔1155

اسسٹنٹ ریڈیوگرافر۔1015

لیاب ٹیکنیشین۔1044

نرسنگ آفسر۔1289

فارماسسٹ۔2020

تعلیمی قابلیت:   اے این ایم۔ امیدوار دسویں جماعت کے ساتھ ساتھ نرسنگ مڈوائفری ٹریننگ/ ہیلت ورکرفیمیل کورس کامیاب ہوں اور راجستھان نرسنگ کونسل سے گریڈبی نرس کے طور پر راجسٹرڈہونا چاہئے۔

اسسٹنٹ ریڈیوگرافر۔  امیدوار سینئرسکنڈری سائنس معہ بیالوجی یا میتھس یا اس کے مماثل امتحان اور ریڈیوگرافی کورس کامیاب ہوں۔اس کے علاوہ راجستھان پیرامیڈیکل کونسل سے راجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

لیاب ٹیکنیشین۔  امیدوار سینئرسکنڈری سائنس معہ بیالوجی یا میتھس یا اس کے مماثل امتحان اور ڈپلومہ ان لیاب ٹیکنیشین کورس کامیاب ہوں۔اس کے علاوہ راجستھان پیرامیڈیکل کونسل سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

نرسنگ آفسر۔  امیدوار سینئرسکنڈری اور جی این ایم کورس یا اس کے مماثل کورس کامیاب ہوں۔اس کے ساتھ ہی راجستھان نرسنگ کونسل سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

فارماسسٹ۔  امیدوار ڈپلومہ ان فارمیسی کامیاب ہوں۔اس کے علاوہ راجستھان فارمیسی کونسل سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

اپلیکیشن فیس:   جنرل، اوبی سی اور ای ڈبلیوایس کے لئے 500روپے ہے۔

اوبی سی(این سی ایل) اور ایم بی سی کے لئے 350روپے ہے۔

ایس سی، ایس ٹی اور بی پی ایل کے لئے 250روپے مقررہے۔

انتخاب کا طریقہ کار:  تحریری امتحان،  انٹرویو

مزیدتفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

http://www.sihfrajasthan.com / www.rajswasthya.nic.in