مولانا آزاد نیشنل اردویونیوسٹی نے فزیکل ایجوکیشن کی 2اورماڈل اسکول ٹیچرس کی مخلوعہ 14جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آف لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 2فروری 2022ہے۔
فزیکل ایجوکیشن کی جائیدادوں کی تفصیلات:
ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس۔1(جنرل)،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر۔فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس۔1 (ایس سی)
ماڈل اسکول ٹیچرس کی جائیدادوں کی تفصیلات:
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس: انگلش۔1، بائیوٹکنالوجی۔1، ہیڈماسٹر۔2
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس: انگلش۔2، ہندی۔1، فزیکل ایجوکیشن۔1
ورک ایکسپرینس ٹیچرس: الیکٹریکل گیڈجیٹ اینڈ الیکٹرانکس۔2، سیونگ، نیڈل ورک اینڈ ایمبریڈری۔1، یوگا ٹیچر۔1، پرائمری ٹیچر۔2
رجسٹریشن فیس: جنرل اور دیگر زمروں کیلئے رجسٹریشن500 روپے مقرر ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کورجسٹریشن فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔تعلیمی قابلیت اور اپلیکیشن فارم ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

https://manuu.edu.in/notifications/Employment