سب سے پہلے دسویں جماعت کےامتحانات میں کامیاب طلبہ کو ہماری جانب سے پرخلوص مبارکباد پیش ہےاورروشن مستقبل کیلئے ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔دوسری جانب  ناکام طلبہ ہرگزبھی مایوس نہ ہوکیونکہ اسلام میں مایوسی کفرہےاور اسلام خودکشی کوحرارقرار دیتاہے۔ناکام طلبہ صبروتحمل سے کام لیں اورجلدبازی میں ہرگزایساکوئی غلط قدم نہ اٹھائیں، جن سے انکی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو اور ان کے والدین کوصدمہ پہنچے۔والدین کیلئےاولاد اللہ تعالی کی بیش بہا نعمت اورمستقبل کا اثاثہ ہے۔آپ کی زندگی میں ایسے کئی تعلیمی سال آئیں گے اور چلے جائیں گے، لیکن ایک بارجان چلی جائے تو دوبارہ لوٹ کر نہیں آتی،اسی لئے آپآئندہ کےامتحانات کیلئے بہتر سے بہتر تیاری کریں۔  عالمی وبا٫کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے پیش نظرطلبہ کوسالانہ امتحان کےانعقادکے بغیرہی کامیاب قرار دے دیاگیاہےاوراس باربہت ہی کم طلبہ ناکام ہوئے ہیں گزشتہ سالوں کی بہ نسبت۔

دسویں جماعت مکمل کرنے والے طلبا کیریٔرکے انتخاب کو لیکر الجھن اور تذبذب کا شکارہوتے  ہیں۔بالخصوص دسویں کے بعدکورس کا انتخاب آسان کام نہیں ہے لیکن  نہ ممکن بھی نہیں ۔دسویں جماعت کے بعد آگے کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے آرٹس،سائنس،کامرس، تکنیکی یا انجینئرنگ  ،وکیشنل،میڈیکل کورسس کی تعلیم وغیرہ میں سے کسی ایک شعبہ کا انتخاب لازمی ہے۔ سائنس گروپ میں  ریاضی ،بائیولوجی ،کمپیوٹر ،الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف کورسس  دستیاب ہیں۔کورسس کا انتخاب مستقبل میں کس شعبہ سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا بے حدضروری ہے۔اس لئے کہ اس موقع پر کیا جانے والا فیصلہ مستقبل سے منسلک ہوتا ہے،تھوڑی سی بھی لاپرواہی سےنہ صرف پیسے بلکہ قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کے قومی امکانات ہیں۔اس مسابقتی دور میں پیشہ وارانہ و فنی کورسس کا انتخاب کریں تو طلبا کا مستقبل درخشاں اورروشن ہوسکتا ہے اور بہت ہی کم وقت میں  انھیں روزگار مل سکتا ہے۔بصورت دیگر روایتی کورسس کے انتخاب سے ناصرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ مستقبل میں روزگار کیلئے بھی کافی دوڑ دھوپ کرنی پڑے گی۔اسی لئے طلبہ اور اولیا ئےطلبہ کورسس کاانتخاب کرنے سے قبل ماہرین تعلیم ،کیرئیرکونسلر س  یا پھراساتذہ اور تجربہ کار احباب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ لیں ۔

1) ٹرپل آئی ٹی کورسس :۔جن میں داخلہ دسویں جماعت کے نشانات کی بنیاد پر دیاجاتا تھا لیکن گزشتہ سالوں کے بہ نسبت اس بار کامیاب امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے،جس کے پیش نظرتعلیمی سال 2021-22 کیلئے داخلوں سےمتعلق اب تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اسی لئے طلبہ تازہ جانکاری حاصل کرنےکیلئےادارہ کی ویب سائٹ کا ملاحظہ کرتے رہیں۔اس کورس کی مدت 6 سال ہوتی ہے۔اس کورس کو 6سالہ اینٹی گریٹیڈیٹ بی۔ ٹیک کورس کہاجاتاہے۔تلنگانہ میں کالج،راجیوگاندھی نالیج ٹیکنالوجیز،مدھول منڈل کے باسر میں واقع ہے۔

کورسس:۔(1)کیمیکل انجینئرنگ ، (2)سیول انجینئرنگ ،(3) کمپوٹرسائنس اینڈ انجینئرنگ،(4)الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈکمیونیکیشن انجینئرنگ ،

(5)میٹلرجیکل اینڈ میٹریلس انجینئرنگ،(6)میکانیکل انجینئرنگ

مزید تفصیلات درجہ ذیل ویب سائٹ پر دسیتاب ہے۔

http://www.rgukt.ac.in

2) آئی ٹی آئی ڈپلوما کورسس:۔جن میں داخلہ  دسویں جماعت کے نشانات کی بنیاد پر دیاجاتا ہے۔ان ڈپلوما کورسس کی مدت ایک سال یا دو سال ہوتی ہے۔سرکاری کالجوں میں ان کورسس کی فیس بہت ہی کم  ہے۔جس کی تکمیل کے فوری بعد طلبہ کو روزگار آسانی سےمل جائےگا۔ڈپلو ماکامیاب امیدواروں کیلے ملک اور بیرونی ممالک میں روزگار کے وسیع تر مواقع  دستیاب ہیں۔پچاسوں کورسس ہیں ،جس میں سے کوئی ایک کورس کا انتخاب کرتےہوئےآگے کی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔مزیدتفصیلات درجہ ذیل ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://iti.telangana.gov.in

3) پالی ٹیکنک ڈپلوما کورسس :۔جس میں داخلہ پالی سیٹ میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر دیاجاتا ہے۔ان کورسس کو ڈپلوماان انجینئرنگ بھی کہاجاتا ہے۔ان کورسس کی تکمیل کے بعد طلبا بی ای  یا بی۔ ٹیک کے سال دوم میں داخلہ لینے کے اہل ہوتے ہیں۔سرکاری پالی ٹیکنک کالجوں میں فیس بہت ہی کم ہے۔ڈپلوما ہولڈرس کیلے ملک اور بیرونی ممالک میں روزگار کے وسیع تر مواقع دستیاب ہیں۔مزید تفصیلات اور نوٹیکفیشن درجہ ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔

polycetts.nic.in (or) www.sbtet.telangana.gov.in

4)اگریکلچرل پالی ٹیکنک ڈپلوما کورسس :۔جملہ تین کورسس ہیں،جن میں دو 2سالہ اور ایک 1سالہ مدت کےکورسس ہیں۔1)ڈپلوما ان ایگریکلچر،2)ڈپلوما ان آرگینگ ایگریکلچر،3)ڈپلوما ان ایگریکلچر انجینئرنگ(تین سالہ مدت)۔

ان کورسس میں داخلہ  پالی سیٹ کی رینک کی بیناد پر دیاجاتا ہے۔پروفیسر جئے شنکر اگریکلچر یونیورسٹی یہ ڈپلوما کورسس فراہم کررہی ہے۔سرکاری کالجوں میں فیس بہت ہی کم ہوتی ہے۔مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

http://www.pjtsau.ac.in/

polycetts.nic.in (or) www.sbtet.telangana.gov.in

5)  ڈپلوما ان ہارٹیکلچر(باغبانی ):۔اس کورس میں داخلہ دسویں جماعت میں حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔۔کورس کی مدت دوسال ہے۔۔اس  کورس سے متعلق مزید تفصیلات  درجہ ذیل  ویب سایٹ پر دستیاب ہے۔

http://www.skltshu.ac.in/

6) ووکیشنل کورسس :۔ جن میں داخلہ دسویں جماعت  کامیاب امیدواروں کو دیاجاتا ہے۔کورسس کی مدت دو سال  ہے۔ سرکاری جونیئر کالجوں اور خانگی کالجوں میں بھی یہ کورسس دستیاب ہیں۔سرکاری کالجوں میں فیس کم ہے ۔روزگار سے مربوط کورسس کرنے سے طلبہ کو زورگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔

انجینیرنگ  اینڈ ٹکنالوجی:۔ (1) آٹو موبایٔل انجینیرنگ ٹیکنیشین(2)کنسٹرکشن ٹکنالوجی(3)کمپوٹر سائنس اینڈ انجینیرنگ (4)الیکٹرانکس  انجینیرنگ  ٹیکنیشین (5)الیکٹریکل وایرینگ  اینڈ سرویسنگ  آف الیکٹریکل اپلاینسس(6)رورل انجینئرنگ ٹیکنیشین(7)واٹر سپلایی اینڈ سانیٹری  انجینیرنگ(8)ڈی ٹی پی  اینڈ پرنٹنگ ٹکنالوجی

  اگریکلچرل  کورسس:۔(1)کراپ پروڈکشن  اینڈ منیجمنٹ(2)ڈائرینگ (3) فشریز(4 )سیریکلچر

ہوم سائنس کورسس :۔(1)کمرشیل گارمنٹس ڈیزاینگ اینڈ میکنگ(2) فیشن گارمنٹس میکنگ

(3) ہوٹل  آپریشنس (4) پری اسکول ٹیچر ٹرینگ

بزنس اینڈ کامرس کورسس :۔(1)آکاونٹس اینڈ ٹایگزیشن(2) مارکٹنگ اینڈ سیلس مین شپ (3)آفیس اسسٹنٹ شپ (4)بینکنگ  اور فینانشیل سرویس (5) انشورنس اور مارکٹنگ

پیرامیڈیکل کورسس:۔ (1)لیاب ٹیکنیشن (2)ملٹی  پرپز   ہیلت  ورکر   (ایف)(3)اپتھالمیک ٹیکنیشین(4) فیزیو تھراپی

ہومانیٹیز اور دیگر کورسس:۔(1)  کمپوٹر  گرافک اینڈ انیمیشن(2) ٹوریزم  اینڈ ٹراویل ٹیکنکس

7) انٹرمیڈیٹ کورس:۔جن میں داخلہ دسویں  جماعت کامیاب  امیدواروں کو دیا جاتا ہے۔جس میں مختلف کورسس ہیں ۔

آرٹس (ایچ ای سی) ہسٹری ، اکنامکس ، سیوکس

کامرس  ( سی ای سی)سیوکس ، اکنامکس ، کامرس

ریاضی  (ایم پی سی)میاتھس ، فیزکس ، کیمسٹری

سائنس (بی پی سی)بیالوجی ، فیزکس اور کیمسٹری

اور بھی بہت سارے  اختیاری مضامین ہیں ،جن کا آپ انتخاب کرسکتے ہیں۔مثلا  جیالوجی ، جیوگرافی ، پبلک اڈمنسٹریشن ،سوشیالوجی، سایٔکالوجی  ،کمپوٹر سائنس وغیرہ  وغیرہ۔

مزید تفصیلات درجہ ذیل  ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

https://bie.tg.nic.in/Vocationalcourses.aspx

اوپن انٹرمیڈیٹ:۔دسویں جماعت کے بعد اگر کسی وجہ سے ریگولرتعلیم حاصل کرنہیں سکتے ہیں تو  اوپن انٹرمیڈیٹ میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ریگولر اور اوپن دونوں کی اہمیت ایک جیسی  ہے لیکن   ریگولر کے طلبا  اوپن سے حاصل کرنیوالے طلبہ میں قابلیت زیادہ ہوتی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سےتمام اسکولس اور کالجس بند ہیں،ایسے میں طلبہ اس طرز تعلیم کو اہمیت دیں۔اس طرز تعلیم بھی میں پچاسوں کورسس دستیاب ہیں ۔جو طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانا چاہتے ہیں ،ویسے طلبہ کیلئے یہ طرزتعلیم بے حد مفید ہے۔

مزید تفصیلات اوپن انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

http://telanganaopenschool.org

 

ساجدمعراج

9553839786