شعبہ قانون،عثمانیہ یونیورسٹی نے قانون میں پی جی ڈپلوماس 2021-22میں داخلہ کانوٹیفکیشن جاری کیا۔جملہ 6کورسس ہیں جن میں سے تین کورس یونیورسٹی کالج آف لاء،عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس اورتین کورسس پی جی کالج آف لاء بشیرباغ میں دستیاب ہیں۔درخواست فارم کی اجرائی 17نومبرسے شروع ہوگئی ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ2فروری 2022ہے۔درخواست فارم اور رجسٹریشن فیس 500روپے مقرر ہے۔
داخلہ امتحان 6فروری 2022ہے۔ بروز اتوارکوصبح11 بجے تا12:30پی جی کالج آف لاء بشیرباغ میں منعقد ہوگا۔
نتائج کااعلان 9فروری 2022کو ہوگااور داخلے 12فروری 2022 کو دئیے جائیں گے۔
کورسس اورفیس کی تفصیلات:
یونیورسٹی کالج آف لاء اویوکیمپس میں ایک سالہ پی جی ڈپلوما ان سائبرلاس(پی جی ڈی سی ایل)،پی جی ڈپلوما ان ٹیکسیشن اینڈانشورنس لاس(پی جی ڈی ٹی آئی ایل)،پی جی ڈپلوما ان انسالوینسی اینڈبینک کرپٹسی لاس(پی جی ڈی آئی بی ایل)کورسس دستیاب ہیں۔
پی جی کالج آف لاء بشیرباغ میں ایک سالہ پی جی ڈپلوما ان انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس(پی جی ڈی آئی پی آر)،پی جی ڈپلوما ان مارڈرن کارپوریٹ لاس(پی جی ڈی ایم سی ایل)،پی جی ڈپلوما ان آپلائیڈ ہیومین رائٹس(پی جی ڈی اے ایچ آر)کورسس دستیاب ہیں۔
ہرکورس کیلئے جملہ 80نشستیں مختص ہیں جن میں سے60نان اسپانسرڈ اور20 اسپانسرڈ ہیں۔نان اسپانسرڈ کورس کی فیس 12ہزار روپے اوراسپانسرڈ کورس کی فیس 15ہزار روپے ہے۔
اہلیت: ایک سالہ پی جی ڈپلوما ان لاء کورسس میں داخلہ کیلئے کوئی بھی گریجویشن ہو، جو عثمانیہ یونیورسٹی سے تسلیم شدہ کور س بی۔اے،بی۔کام،بی۔ایس سی،بی۔ای،ایل ایل بی وغیرہ۔
مزیدتفصیلات یونیورسٹی کالج آف لا ء،عثمانیہ یونیورسٹی اورپی جی کالج آف بشیرباغ کے دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں اوریونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں۔
www.osmania.ac.in
داخلہ کے عمومی سوالات کیلئے نمبرات 040-27682368/23231092/Cell:7997434217پرربط پیداکیاجاسکتاہے۔
PG Diploma in Law