اترپردیش سب آرڈینیٹ سرویس سلیکشن کمیشن نے ہیلت ورکر کی مخلوعہ 9212 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کاسلسلہ 15ڈسمبرسے شروع ہوگیا اور آخری تاریخ 5جنوری 2022ہے۔

تعلیمی قابلیت:  انٹرمیڈیٹ/ میٹری کولیشن/ 2+10 کسی بھی مسلمہ بورڈ سے کامیاب ہوں۔

حدعمر:  یکم جنوری 2021تک عمر 18تا 40کے درمیان ہونی چاہئے۔جبکہ حدعمر میں رعایت مرکزی حکومت کے قوانین کے مطابق دی جائے گی۔

پے اسکیل:   21,700-69,100روپے رہے گی۔

انتخاب کا طریقہ کار:  آن لائن ٹیسٹ،  شخصی انٹرویو

اپلیکیشن فیس:  تمام زمروں کیلئے 25روپے فیس رکھی گئی ہے۔کریڈیٹ کارڈ، ڈبیٹ کارڈ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ فیس ادا کرنا ہوگا۔

مزید تفصیلات جاننے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://upsssc.gov.in