بارڈرروڈس وینگ،بارڈرس آگنائزیشن،جنرل ریزو انجینئرنگ فورس نے ملٹی اسکیلڈورکر،وہیکل میکانیک اور میکانک اور ڈرائیور میکانیکل ٹرانسپورٹ کی مخلوعہ354جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں (صرف مرد)سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 18جنوری ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

ملٹی اسکیلڈورکر۔پینٹر۔33

ملٹی اسکیلڈورکر۔میس ویٹر۔12

وہیکل میکانک۔293

ڈرائیور میکانیکل ٹرانسپورٹ(او جی)۔16

حدعمر:   ملٹی اسکیلڈورکرکیلئے 18سال تا25سال مقرر ہے۔

وہیکل میکانک،ڈرائیور میکانیکل ٹرانسپورٹ کیلئے 18سال تا27سال ہے۔ایس سی،ایس ٹی کو 5سال کی رعایت دی جائیگی اور اوبی سی کیلئے3سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل:  ملٹی اسکیلڈورکرکیلئے پے لیول ون۔ 18,000-56,900روپے

وہیکل میکانک اورڈرائیور میکانیکل ٹرانسپورٹ کیلئے پے لیول ٹو19,900-63,200روپے

انتخاب کا طریقہ کار:  فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ،پراکٹیکل ٹیسٹ(ٹریڈٹیسٹ)

تحریری امتحان۔

اپلیکیشن فیس:  جنرل، ای ڈبلیو ایس اور ایکس سرویس مین اوراوبی سی امیدواروں کیلئے 50روپے مقرر ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین کوفیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

مزیدتفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

www.bro.gov.in

ساجد معراج

9553839786