محکمہ اقلیتی بہبود،حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر سال 100اقلیتی امیدواروں کو سیول سرویسس کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹیڈی سرکل، حیدرآباد نے تعلیمی سال برائے 2022-23 کیلئے یو پی ایس سی۔سی ایس اے ٹی 2023 (سیول سرویس) کی مفت کوچنگ کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔اسکریننگ ٹسٹ کیلئے درخواست کے ادخال کا آغاز 22اگست 2022سے ہوگیا اور آخری تاریخ یکم ستمبر 2022مقرر ہے۔
اہلیت: مسلم، کرسچن، سکھ، جین، بدھسٹ اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شعبے میں ڈگری کامیاب طلباء داخلے کیلئے اہل ہیں۔
امیدواروں کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 2لاکھ روپے تک ہونی چاہئے۔سیول سرویس کی مفت کوچنگ کیلئے طلبا کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ کے ذریعہ کیاجائے گا۔
اسکریننگ ٹسٹ11ستمبر بروز اتوارکو صبح 10بجے 12بجے دوپہر تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول سوسائٹی کے اضلاع میں ہیڈکوارٹرپر واقع اسکولوں پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
خاتون امیدواروں کیلئے 33فیصد اور جسمانی معذورین کیلئے 3فیصد نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ http://www.tmeris.telangana.gov.in یا فون نمبر 040-23236112 پر کام کے اوقات میں 10:30تا 5:00 بجے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔